29 جون 2011
وقت اشاعت: 6:7
روس میں مو جود زیرِ آب دنیا کاشفاف ترین غار
جنگ نیوز -
ماسکو…یہ کو ئی ہالی ووڈ کی ایکشن فلم کا منظر نہیں بلکہ روس میں موجود ایک زیرِ آب غار کا نظا رہ ہے جسے دنیا کا شفاف ترین غار کہا جاتا ہے۔یہ غار The Ordaکے نام سے جانا جاتا ہے جو پانی کی انتہائی گہرائی میں ہو نے کے باوجود اس قدر روشن اور شفاف ہے کہ اس میں تیراکی کرنے والے غوطہ خور بغیر کسی مشکل کے50 گز تک با آسانی دیکھ سکتے ہیں۔ اس غار میں مختلف سرنگیں بھی مو جودہیں جس کی دیواریں شدید ٹھنڈ کے باعث برف سے جمی ہو ئی ہیں۔حال ہی میں غوطہ خوروں کی ایک ٹیم نے دنیا کو اس غار کی دلکشی سے آگاہ کر نے کیلئے ایک تفصیلی ویڈیو بھی تخلیق کی ہے ۔