29 جون 2011
وقت اشاعت: 6:7
ایل پی جی کی قیمت میں5 روپے فی کلو اضافہ،کراچی پر اطلاق نہیں ہوگا
جنگ نیوز -
کراچی …آل پاکستان ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ مارکیٹنگ کمپنیز نے ایل پی جی کی قیمت 5 روپے کلو بڑھادی ہے تاہم اس کا اطلاق کراچی پر نہیں ہو گا۔ ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق مارکیٹنگ کمپنیز نے رواں ماہ کے دوران پانچویں بار قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ، گھریلو سلنڈر 50 روپے اورکمرشل سلنڈر 200 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ حالیہ اضافے کے بعدلاہور گجرات گوجرنوالہ سیالکوٹ میں ایل پی جی 110 روپے فی کلو ،ڈی جی خان ،رحیم یار خان، فیصل آباد اور سرگودھا 120 روپے ملے گی۔ اسی طرح مری، اسلام آباد اور پنڈی 130 روپے ،پشاور میں 115 روپے ، باغ فاٹا اور سوات میں 135 روپے فی کلو دستیاب ہوگی۔