29 جون 2011
وقت اشاعت: 6:7
کوریا اور پاکستان کے درمیان ونڈ پاورمنصوبے سمیت 6 معاہدوں پر دستخط
جنگ نیوز -
کراچی …کوریا اور پاکستان کے درمیان ونڈ پاورمنصوبے سمیت چھ معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں جس سے ملک میں 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئیگی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے سرمایہ کاری زبیرموتی والا نے کوریا کے پاکستان میں سفیر جونگ جو چوئی کی جانب سے دیئے گئے عشایئے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ صرف ونڈ پاورمنصوبے میں کورین سرمایہ کاروں نے 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ یہ دو ہزار میگاواٹ کا منصوبہ ہے جس کے تحت 31 دسمبر 2012 اس پروجیکٹ سے دو سو میگاواٹ بجلی سسٹم میں آجائیگی۔ انہوں نے بتایا کہ کوریا اور پاکستان کے درمیان چھ سے زائد سرمایہ کاری کے معاہدے ہوئے ہیں جن میں طویراقی اسٹیل اور ہنڈائی موٹرز سے کیے گئے معاہدے بھی شامل ہیں۔زبیر موتی والا کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر ان معاہدوں سے 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ملک میں آئیگی۔