تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 6:7

وینا ملک بھی آئٹم نمبر کے لیے میدان میں آگئیں

جنگ نیوز -
ممبئی …حال ہی میں بھارتی نجی ٹی وی چینل کے رئیلٹی شو میں شرکت کرکے شہرت کمانے والی پاکستانی اداکارہ وینا ملک اب بالی ووڈ فلم نگری میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔رئیلٹی شو بگ باس میں دیگر شوبز شخصیات کیساتھ کئی دن ایک ہی گھر میں گزارنے والی وینا جہاں بالی ووڈ میں پہلی فلم حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں وہیں اب منی اور شیلا کے بعدوہ بھی آئٹم نمبر پر اپنے ڈانس کے جلوے دکھاتی نظر آئیں گی۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہدایتکار بوبی شیخ نے32سالہ پاکستانی اداکارہ وینا کو اپنی فلم"پھر ملاقات ہو ناہو"میں ایک آئٹم گانا کرنے کی پیشکش کی ہے۔بطور ہدایتکار پہلی فلم بنانے والے بوبی اس سے قبل رنگ دے بسنتی اور Rannجیسی ہٹ فلموں میں اسسٹنٹ ہدایتکار کے فرائض نبھاچکے ہیں۔اداکار راج پال یادیو،پروین کمار اور قدیر خان کیساتھ راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم کی بہترین موسیقی پر مشتمل یہ فلم ستمبر کے مہینے میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.