29 جون 2011
وقت اشاعت: 6:7
بچن خاندان کی خو شی مدھر بھنڈارکرکا نقصان بننے لگی
جنگ نیوز -
ممبئی …ایشور یہ رائے کی ماں بننے کی خبر جہاں بچن خاندان کے لیے بہت بڑی خو شخبر ی ہے وہیں یہ خبر فلم ساز مد ھر بھنڈارکرکے لیے چا ر کر وڑ روپوں کے نقصان کا باعث بن گئی ہے ۔ ایشوریہ رائے مد ھر بھنڈارکر کی آ نے والی فلم ہیر وئن میں مرکزی کر دار اداکررہی تھیں تا ہم ان کی ماں بننے کی اطلا ع کے بعد بھنڈارکرنے یہ فلم بنا نے کا فیصلہ ملتو ی کر دیاہے۔بھنڈا رکر نے اس فلم کی شو ٹنگ غیر معینہ مدّت کے لیے روک دی ہے اور فلم پر جا ری تما م کام بھی ختم کر دیا ہے جس سے انہیں چار کر وڑ کی خطیر رقم کا دھچکہ پہنچا ہے ۔ اس خوشی کی خبر سے ما لی نقصا ن اٹھانے والے بھنڈارکراکیلے نہیں ہیں بلکہ جس مشہور میک ا پ برانڈ(Loreal) کی ایشور یہ بر انڈا یمبسڈ ر ہیں انہیں پچا س لاکھ اور ایک بھارتی فلم ساز کمپنی(UTV Motion Pictures)کو سا ڑھے تین کروڑ روپوں کا نقصان پہنچا ہے جس سے نقصا ن کی کل رقم آ ٹھ کر وڑ تک پہنچ گئی ہے ۔ واضح رہے کہ بعض ذرائع کے مطابق ایشوریہ کی ما ں بننے کی خبر وں کے بعد پر یا نکا چو پڑا فلم ہیرؤئن میں ایشور یہ کا کر دار حاصل کر نے کے کو ششوں میں مصروف ہیں ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پر یا نکا اپنی کوششوں میں کا میاب ہو تی ہیں یا بھنڈار کر ایشو ریہ کے بغیر فلم نہ بنانے کے فیصلے پر قائم رہتے ہیں ؟