تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 6:7

صدر زرداری کاوفاقی وزیر امور کشمیر میاں منظور وٹو کو ٹیلی فون

جنگ نیوز -
اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی نے وسط مدتی انتخابات کرانے کے مطالبات کا کھوکھلا پن واضح کردیاہے۔صدارتی ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے لندن سے وفاقی وزیر امور کشمیر میاں منظور وٹو کو ٹیلی فون کر کے آزاد کشمیر کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی بھرپور کامیابی پرانہیں مبارک باد دی۔صدر کا کہناتھاکہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیابی سے پیپلز پارٹی کو تقویت ملی ہے۔انہوں نے وزیر اعظم گیلانی،سید خورشید شاہ،چودھری عبدالمجید اور دیگر رہنماوٴں کو پارٹی کی کامیابی میں کردار ادا کرنے پر مبارک باد دی۔ صدر نے نو منتخب ارکان آزاد کشمیر اسمبلی اور جمہوریت کی کامیابی میں کردار ادا کرنے والے دیگر افراد کو بھی مبارکباد دی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.