تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 6:7

آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلی کے تمام ریکارڈٹوٹ گئے، سکندرحیات

جنگ نیوز -
کوٹلی …سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلی کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، اصولوں کی خاطر حکومت سے علیحدگی پر ایم کیو ایم کو شاباش دیتا ہوں کوٹلی کے علاقہ نکیال میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی ہے۔ انتخابات بے معنی ہیں مقبوضہ کشمیرسے بھی زیادہ دھاندلی اس آزاد خطہ کے انتخابات میں کی گئی، چیف الیکشن کمشنر پارٹی بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بدمعاشوں اور لوٹ مار کرنے والوں کا ٹولہ ہے جو آزادکشمیر میں بھی اپنے پاوٴں جمانے کی کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان میں ان کے اتحادی ان کو خیر آباد کہہ چکے ہیں۔ اصولوں کی خاطر ایم کیو ایم نے حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.