29 جون 2011
وقت اشاعت: 6:7
بھارت میں لڑ کی کی پیدا ئش آ ج بھی جرم ہے،رپورٹ
جنگ نیوز -
دہلی …بھارتی معاشر ے میں لڑ کی کی پیدا ئش آ ج بھی جر م ہے جس کا ثبو ت ایک معرو ف بر طا نوی اخبارمیں شا ئع ہو نے والی لر زہ خیز رپو رٹ ہے ۔ اس رپورٹ میں انکشا ف کیا گیا ہے کہبھارتمیں ایک سے پا نچ سا ل تک لڑکیوں کو آپریشن کے ذریعے جنس تبدیل کر کے لڑکا بنایا جارہا اور یہ سب کچھ غیر قانو نی طورپر ہو رہا ہے ۔ اس چو نکا دینے والی رپو رٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اند ور میں نا مو ر کلینکس میں جنس کی تبدیلی کے آ پریشنGenoplasty بڑے پیما نے پر جا ری ہیں اور اولاد ِنرینہ کے جنو ن میں مبتلا ماں با پ اپنی کم عمر بیٹیو ں کو لڑ کا بنا نے کی دُھن میں مبتلا ہیں ۔ اس رپو رٹ میں یہ انکشا ف بھی کیا گیا ہے کہ ابھی تک تقریبا دو ہزار سے زائد لڑکیوں کو آ پریشن کے ذریعے لڑ کا بنا یا جا چکا ہے ۔ واضح رہے کہ قانو نی طور پر جنس کے تبدیلی کے آپر یشن کے لیے کم سے کم عمر چودہ سال ہے جبکہ اس آ پر یشن سے گزر کر لڑ کا بنا نے والے مستقبل میں با نچھ پن کا شکا ر ہو تے ہیں ۔