29 جون 2011
وقت اشاعت: 6:7
فیصل آباد میں آج سے تین روز کیلئے صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند
جنگ نیوز -
فیصل آباد ... فیصل آباد میں گیس لوڈمنیجمنٹ کے تحت تین روز کے لئے صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کردی گئی۔محکمہ سوئی گیس کی جانب سے فیصل آباد کی صنعتوں کے لیئے جاری شیڈول میں اعلان کیا گیا تھا کہ اس ہفتے صنعتوں کے لئے تین دن کی بجائے دو دن 29 اور 30 جون کو گیس کی سپلائی بند رہے گی۔لیکن دو گھنٹے بعد ہی محکمہ سوئی گیس کی جانب سے دو دن کی گیس بندش کے فیصلے کو واپس لیتے ہوئے دوبارہ ہفتے میں تین دن کی گیس بندش کا شیڈول جاری کر دیا گیا جس کے مطابق اب صنعتوں کو 29 جون سے 2 جولائی تک گیس کی سپلائی منقطع رہیگی۔صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ محکمہ سوئی گیس کی جانب سے تین دن کی گیس بندش سے ٹیکسٹائل سکیٹر کو مسلسل پیدواری نقصان کا سامنا ہے جس سے ٹیکسٹائل کی صنعت بحران کا شکار ہو چکی ہے اور اس صنعت سے وابستہ مزدور بھی ہفتے میں صرف تین دن روزگار حاصل کر پا رہے ہیں اور دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہو رہے ہیں۔