29 جون 2011
وقت اشاعت: 6:7
شام : درجنوں ٹینک اور فوجی گاڑیاں ایک گاؤں میں داخل
جنگ نیوز -
شام : درجنوں ٹینک اور فوجی گاڑیاں ایک گاؤں میں داخل
دمشق…شام کے درجنوں ٹینک اور دیگر فوجی گاڑیاں اِدلبی صوبے کے گاوٴں ال رامی میں داخل ہوگئے ہیں۔غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے کے صدر رامی ابو الرحمان کا کہنا ہے کہ درجنوں ٹینک اور فوجی گاڑیاں ال رامی گاوٴں میں داخل ہوتی دیکھی گئی ہیں۔ شامی حکومت کے مخالفین کا کہنا ہے کہ فوج کی طرف سے فائرنگ کی گئی اور روشنیوں کے گولے بھی فضا میں فائر کئے گئے ہیں۔