تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 6:7

بھٹو کیس سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی

جنگ نیوز -
اسلام آباد ... سپریم کورٹ میں بھٹو کیس ری اوپن کرنے سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت آج پھر ہو گی۔ اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق دلائل کا آغاز کریں گے۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا گیارہ رکنی بنچ بھٹو ریفرنس کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران بابر اعوان نے دلائل مکمل کرتے ہوئے بھٹو کیس دوبارہ کھولنے سے متعلق کینیڈا ، آسٹریلیا اور برطانیہ کے مقدمات کے حوالے دیئے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے ریمارکس دیئے کہ سماعت کے دوران بہت سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔ عدالت چیزوں کو سمجھنے کی کوشش کررہی ہے۔ ریفرنس کیس ججز کے تعصب اور جانب داری کے گرد گھوم رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.