تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 6:7

یونان: ایتھنز میں رات گئے پر تشدد ہنگاموں کا سلسلہ شروع

جنگ نیوز -
ایتھنز ... یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں رات گئے پر تشدد ہنگاموں کا سلسلہ شروع ہوگیا جس میں سیکڑوں مشتعل نوجوانوں نے پارلیمنٹ ہاوٴس کی نگرانی پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیاغیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں رات گئے پر تشدد ہنگاموں کا سلسلہ شروع ہوگیا جس میں سیکڑوں مشتعل نوجوانوں نے پارلیمنٹ ہاوٴس کی نگرانی پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا مشتعل نوجوانون نے پولیس پر پتھراوٴ کیا جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ تاجروں کی جانب سے معاشی پالیسیوں پر48 گھنٹے کی ہڑتال کی کال دی گئی تھی ۔ایتھنز شہر کے وسط میں ان مظاہرین سے نمٹنے کیلئے تقریبا 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے ۔معاشی پالیسیوں کے خلاف نکالی جانیوالی سیکڑوں نوجوانوں کی ریلی شروع میں پرامن تھی۔نوجوانون نے گیس ماسک پہن رکھے تھے اور اپنے سروں کو رومال سے ڈھکا ہواتھا۔لیکن پھر ریلی کے شرکا نے پولیس پر حملہ کردیا جس پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔حکام کے مطابق مظاہرین کی جانب سے کئے گئے پتھراوٴ سے 20 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس اور مظاہرین کی جھڑپ میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا اور درجنوں دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ۔ اس جھڑپ کے دروان پولیس نے 18 مظاہرین کو حراست میں لے لیا اور 5کو گرفتارکرلیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.