تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 7:15

سرفرازشاہ قتل کیس،ملزمان پر آج فردجرم عائد کئے جانے کا امکان

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں رینجرز کے ہاتھوں سرفراز شاہ قتل کیس کے ملزمان کے خلاف سماعت آج کی جائے گی جبکہ سماعت میں آج ملزمان پر فرد جرم کئے جانے کا امکان ہے۔گزشتہ روز ملزمان پر فرد جرم عائد کی جانی تھی لیکن جج بشیر احمد کھوسو علالت کے باعث عدالت میں نہیں آئے جس پر سماعت بدھ تک ملتوی کرد گئی تھی۔۔پچھلی سماعت میں عدالت نے وکیل کا بندوبست نہ کرنے والے ملزمان کے لئے سرکاری خرچ پر وکیل فراہم کردیا تھا۔ عدالت نے سابق سیشن جج اور عبدالمتین خان کو جوپندرہ سال قبل خود بھی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج رہ چکے ہیں، چار ملزمان کے لیئے سرکاری خرچ پر وکیل مقرریا تھا۔ ملزمان نے 8جون 2011 کوہجرت کالونی کے رہائشی سرفرازشاہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.