29 جون 2011
وقت اشاعت: 7:14
کراچی: فائرنگ کا سلسلہ جاری، 6 افراد ہلاک
آج نیوز - کراچی کے مختلف علاقوں میں بوری بند لاشیں ملنے اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے چھ افراد ہلاک چار زخمی ہوگئے۔ پرانا گولی مار میں لیاری کے دو گروپوں میں تصادم اور فائرنگ چوبیس گھنٹے تک جاری رہی۔ پولیس اور رینجرز نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ اس دوران فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوا۔ گھاس منڈی سے ایک شخص کی لاش ملی جسے نذیر کے نام سے شناخت کیا گیا۔ رنچھوڑ لائن سے نامعلوم شخص کی لاش ملی۔ سہراب گوٹھ فقیر گوٹھ سے سلمان نامی نوجوان کی بوری بند لاش ملی۔ تھانہ سعید آباد کی حدود میں ڈکیتی کی دوران مزاحمت پر سرور نامی پولیس اہلکار ہلاک کردیا گیا۔ موچکو تھانے کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جے یو آئی کے کارکن ذاکر اللہ کو قتل کردیا۔ نمائش چورنگی کے قریب ظفر علی اور مبینہ ٹاوٴن میں فیصل نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔