29 جون 2011
وقت اشاعت: 7:11
پندرہ روز میں آٹا 2 روپے چینی 3 روپے فی کلو مہنگی
آج نیوز - پندرہ روز کے دوران آٹا فی کلو دو روپے تیس پیسے اور چینی تین روپے اسی پیسے مہنگی کردی گئی۔ مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق گزشتہ پندر روز میں آٹے کی فی کلو قیمت میں دو روپے تیس پیسے اضافہ ہو چکا ہے ،، جس کی اہم وجہ گندم کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہے۔ گندم کی سو کلو بوری ستائیس سو روپے پر پہنچ چکی ہے۔ جس کے بعد ڈھائی نمبر آٹے کی پچاس کلو بوری کی قیمت میں تیرہ جون سے اب تک ایک سو پندرہ روپے اضافہ ہوچکا ہے۔ جس سے آٹے کی پچاس کلو بوری پندرہ سو چالیس روپے تک جا پہنچی ہے۔ اس طرح ہول سیل میں فی کلو آٹا اٹھائیس روپے پچاس پیسے سے بڑھ کر تیس روپے اسی پیسے کا ہوگیا ہے۔ کراچی جوڑیا بازار ہول سیل ڈیلرز کے مطابق شوگر ملز کی جانب سے چینی کی ایکس مل قیمت تیرہ جون کو تیرسٹھ روپے ساٹھ پیسے تھی۔ جو پندرہ روز میں تین روپے اسی پیسے اضافے سے سڑسٹھ روپے چالیس پیسے ہوگئی ہے۔ اس اضافے سے ہول سیل میں سو کلو چینی کی بوری تین سو اسی روپے مہنگی ہو کر چھ ہزار آٹھ سو پچاس روپے پر پہنچ گئی ہے۔ جس کے نتیجے میں ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو چینی کی قیمت تین روپے اسی پیسے اضافے سے اڑسٹھ روپے ساٹھ پیسے فی کلو ہوگئی۔