تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 6:58

افغانستان میں امن کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے، گیلانی

آج نیوز - وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان اور خطے میں استحکام کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم گیلانی نے کابل میں حملے کی مذمت کی اور افغانستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ حملہ بیمار ذہن کا غیر انسانی فعل ہے۔ دہشتگردوں کو انسانی جان و مال کی کوئی قدر نہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان اور خطے کے دوسرے ممالک میں استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا۔ دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ کابل حملے میں پاکستانی وفد محفوظ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.