تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 6:42

اسامہ کا القاعدہ پر براہ راست کنٹرول نہیں تھا، امریکی اخبار

آج نیوز - امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ اسامہ بن لادن کا القاعدہ پر براہ راست کنٹرول ہی نہیں تھا۔ نوجوان کمانڈرز اکثر اسامہ کے احکامات پر عمل نہیں کرتے تھے۔ امریکی اخبار کے مطابق نوجوان کمانڈرز اسامہ کی ہر بات کو درست تصور نہیں کرتے تھے اور نہ ہی انھوں نے کبھی اسامہ کے ساتھ براہ راست کام کیا۔ امریکی اخبار میک کلیچی کے مطابق اسامہ القاعدہ سے منسلک رہنا چاہتا تھا اس کے کئی سینئیر رہنماوٴں سے رابطے تھے اور وہ انھیں ہدایات اور رہنمائی بھی کیا کرتا تھا۔ ایبٹ آباد کمپاوٴنڈ سے تفتیش کاروں کو سونے کے زیورات کی خریداری کی تین رسیدیں ملی ہیں۔ جن میں سے دو ایبٹ اباد اور ایک راولپنڈی سے خریدی گئیں۔ راولپنڈی کی دکان سے تین لاکھ روپے کے زیورات کی خریداری کی گئی۔ دکان مالک کا کہنا ہے کہ کسی پاکستانی اہلکار نے تفتیش کے لیے ان سے رابطہ نہیں کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.