29 جون 2011
وقت اشاعت: 6:39
فرانس کی کرسٹائن لگارڈے آئی ایم ایف کی نئی سربراہ مقرر
آج نیوز - فرانس کی کرسٹائن لگارڈے کو آئی ایم ایف کی نئی سربراہ مقرر کردیا گیا۔ بھارت نے آئی ایم ایف کی نئی سربراہ کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ بھارتی وزیر خزانہ کہتے ہیں تعیناتی کا طریقہ مزید شفاف ہونا چاہیے۔ آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق فرانس کی کرسٹائن لگارڈے آئی ایم ایف کی نئی سربراہ ہے۔ آئی ایم ایف کی تاریخ میں پہلی بار کوئی خاتون اتنے بڑے عہدے پر فائز ہوئی ہے۔ اٹھارہ مئی کواسٹراس کاہن کے استعفے کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔ آئی ایم ایف کی نئی سربراہ کی تعیناتی پربھارت نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے سربراہ کی تعیناتی کا طریقہ کار مزید شفاف ہونا چاہیے تھا۔ بھارتی وزیرخزانہ پرناب مکھرجی کہتے ہیں کرسٹائن لیگرڈ نے اصلاحات پر کوئی وعدہ نہیں کیا۔