29 جون 2011
وقت اشاعت: 6:28
پاکستان کے چین کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات ہیں،شوکت عزیز
اے آر وائی - بیجنگ: سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے کہاہے پاکستان کے چین کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات ہیں، خطے میں امن سے رہنا چاہتے ہیں۔ چین کے دورے کے دوران بیجنگ میں چینی میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے شوکت عزیز کا کہنا تھا پاکستان میں سیاسی پارٹیاں دہشتگردی پرکنٹرول کی بھرپور کوشش کررہی ہیں اس حوالے سے چین مدد اورتجاویر فراہم کرکے پاکستان کی مدد کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین میں تیز رفتار ٹرین سے ثابت ہوا کہ بیجنگ ٹیکنولوجی کے شعبے میں مضبوط ہے اور پاکستان چینی تجربات سے استفادہ کرسکتاہے۔ انہوں نے چینی سرمایہ کاروں اور دیگر تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کا مشورہ بھی دیا۔