تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 6:26

کابل: ہوٹل پر مسلح افراد کا حملہ، 10 ہلاک، حملہ آور مار دیئے گئے

آج نیوز - کابل میں بین الاقومی معیار کے ہوٹل پر مسلح افراد کے حملے میں دس افراد ہلاک ہوگئے،جوابی کارروائی میں تمام حملہ آور ماردیئے گئے۔ کابل میں پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کے مرکزی گیٹ کے قریب خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ جس کے بعد چھ سے سات مسلح افراد عمارت میں داخل ہوگئے۔ جس کے بعد ہوٹل میں موجود افغان فوج اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ اسی دوران دوسرے حملہ آور نے بھی خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے بعد ہوٹل میں بجلی کی فراہمی کا نظام معطل ہوگیا۔ افغان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ نیٹو کے ہیلی کاپٹر نے کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل کی چھت پر موجود تین حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔ جبکہ حملہ کرنے والے دیگر دہشتگرد بھی ماردیے گئے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق کابل ہوٹل حملے میں چھ افغان شہری ہلاک ہوئے۔ کسی امریکی شہری کے مارے جانے کی اطلاع نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.