تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 6:10

پنجاب میں بارش جاری،چھتیں گرنے سے 7 ہلاک

اے آر وائی - لاہور: لاہور سمیت پنجاب بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔ فیروزوالا کے علاقہ نین سکھ چوک میں رات کو ہونے والی تیز بارش کے باعث ٹرک اڈے کی چھت گرنےسے تین مزدور جاں بحق چودہ زخمی ہوگئے۔ ساہیوال میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے ماں اورتین بچے جاں بحق ہوگئے .



صبح چار بجے سے لاہور میں بارش کا سلسلہ جاری تھا جس کی وجہ سے نین سکھ چوک فیروز والا میں واقع ٹرک اڈے کے ساتھ خالی پلاٹ میں پانی جمع ہو گیا جس سے اڈے کی بیرونی دیوار کمزور ہو کر گرگئی اور اڈے کی چھت سوئے ہوئے مزدوروں پر گرگئی اور وہاں سوئے ہوئے تمام مزدور ملبے تلے دب گئے.



ریسکیو 1122کے ورکرزنے امدادی کاروائی کرتے ہوئے ملبے سے تین افراد کی لاشیں نکال لیں جبکہ زخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا گیا ہے جہاں پانچ زخمیوں کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے ۔



تیزہواؤں اور بارش سے بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آئدہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارش سے سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.