29 جون 2011
وقت اشاعت: 7:15
خلائی شٹل اٹلانٹس آخری سفر پر8جولائی کو روانہ ہوگی
جنگ نیوز -
میرٹ آئی لینڈ(فلوریڈا)…ناسا کاآخری خلائی شٹل اٹلانٹس 8 جولائی کوخلا میں بھیجا جائے گا جس کے بعد امریکا کا30 سال کاشٹل پروگرام اختتام پذیر ہوجائے گا۔ کینیڈی اسپیس سینٹر میں ناسا مینجرزکے اجلاس میں اٹلانٹس کو خلا میں بھیجنے کی تاریخ مقرر کی گئی۔خلا میں بھیجنے کا12 روزرہ مشن تیس سال کے پروگرام کاآخری حصہ ہے۔ اسپیس آپریشن چیف کا کہناہے کہ اس موقع پر کوئی فن فئیر نہیں ہوگابلکہ اس کے مشن اور مسائل پر غور کیاجائے گا ۔اس مشن پر 4 خلانورد سوار ہوں گے ۔اٹلانٹس کو ہوا میں اڑتا 5 لاکھ سے ساڑھے سات لاکھ افراد دیکھیں گے۔