تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 7:15

ملک کے مختلف علاقوں میں بارشیں،نشیبی علاقے زیرآب آگئے

جنگ نیوز -
لاہور…ملک کے مختلف علاقوں میں رات گئے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔تیزبارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔پنجاب کے علاقوں جھنگ اور منڈی بہاوٴالدین میں تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش ہوئی جس موسم خوشگوار ہوگیا۔لاہور،شیخوپورہ اور گردونواح کے علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔خیبر پختونخوا کے علاقے مردان میں تیز بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔گوجرہ اور فیصل آباد میں آج صبح ہلکی بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور متعدد رابطہ سڑکیں پانی آجانے سے بند ہوگئیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بھی بارشوں کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.