29 جون 2011
وقت اشاعت: 7:26
بھٹو ریفرنس کیس پر پوری دنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں،چیف جسٹس
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس پر اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیتھ وارنٹ کے 7 سے 21 دن کے دوران پھانسی دی جاتی ہے ،بھٹو کے معاملے میں عجلت برتی گئی، چیف جسٹس نے انہیں ہدایت کی کہ بابر اعوان کے دلائل نہ دہرائیں ، آئینی اور قانونی توجیہات پیش کریں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا گیارہ رکنی بنچ ریفرنس کی سماعت کر رہا ہے ، اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق نے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھٹو کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے ٹرائیل کورٹ کا کردار ادا کیا جو عدالتی فیصلوں کے منافی ہے ، چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس دیئے کہ صدارتی ریفرنس عالمی شخصیت کا کیس ہے اس پر پوری دنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں ، عدالت صرف انہی سوالات کے جواب دے گی جو ریفرنس میں اٹھائے گئے ہیں۔