تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 8:55

پی سی بی:کوڈ آف کنڈکٹ کا دہرا معیار،کھلاڑیوں کو جرمانہ،سلیکٹرکووارننگ

جنگ نیوز -
لاہور…کوڈ اف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر دہرا معیار۔ سابق کپتان شاہد آفریدی پر 45 لاکھ اورذوالقرنین حیدر کو پانچ لاکھ جرمانہ لیکن قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمد الیاس کو صرف وارننگ کے ساتھ بحال کر دیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد الیاس کو میڈیا میں گفتگو کرنے اور ٹی وی شو میں شرکت کرنے کی وجہ سے معطل کر دیا تھا۔ دو رکنی ڈسپلنری کمیٹی نے محمد الیاس کا گزشتہ روز موقف سنا اور ڈسپلنری کمیٹی کا فیصلہ وہی ہوا جس کی توقع تھی۔ کمیٹی نے پی سی بی سے سفارش کی ہے کہ محمد الیاس کو وارننگ جاری کی جا ئے کہ وہ مستقبل میں میڈیا سے گفتگو میں محتاط رہیں اوران کی معطلی ختم کی جائے۔ اس سے قبل ڈسپنلنری کمیٹیوں نے شاہد آفریدی اور زوالقرنین حیدرکی بھی طلبی ۔ دونوں پر الزام تھا کہ انہوں نے کوڈآف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے لیکن خلاف ورزیاں سب پرثابت ہوئیں لیکن سزائیں مختلف ہوئیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد الیاس نے بورڈ کے ساتھ اپنے معاہدے کے دوران پہلی مرتبہ خلاف ورزی کی ہے اس لیئے انہیں زیادہ نہیں دی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.