29 جون 2011
وقت اشاعت: 8:54
ملتان دھماکہ: چوکی انچارج سمیت تین اہلکار گرفتار
اے آر وائی - ملتان: ملتان میں تین روز قبل قذافی پولیس چوکی دھماکے کی انکوائری رپورٹ نے پولیس اہل کاروں کے ڈرامے کا ڈراپ سین کردیا۔ سی پی او ملتان کی طرف سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے انکوائری رپورٹ میں واضح کیا کہ دھماکہ چوکی کے اندر نہیں بلکہ باہر ہوا تھا ۔
دھماکہ خیز مواد پولیس چوکی کے مال خانے میں موجود تھا جو کسی پولیس اہلکار کی غفلت کے باعث پھٹ گیا۔ چوکی انچارج سمیت تین پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔