29 جون 2011
وقت اشاعت: 9:6
اسرائیل:سالانہ ریس میں ویٹرز کیپھرتی اور عمدہ سروس کا امتحان
جنگ نیوز -
یروشلم…اسرائیل کے شہر یروشلم میں سالانہ ویٹر ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں ویٹرز کا پھرتی کے ساتھ ساتھ عمدہ سروس اور ہاتھ میں پکڑے ٹرے کے توازن کو بر قرار رکھنے کا دلچسپ امتحان لیا گیا۔اس ریس میں شامل 30ویٹرز کو ہاتھ میں ایک گلاس ،بو تل اور کھانے سے سجی ایک ٹرے کو پکڑ کر کم سے کم و قت میں200میٹر کا فاصلہ طے کر نا تھا۔اس ریس کے قواعد کے مطا بق توازن ،رفتار اور عمدہ سروس کو مدِ نظر رکھ کر ٹرے میں سے کسی بھی چیز کو جگہ سے ہلے یا مشروب کو گرائے بغیر فاصلہ طے کر نا ہو تا ہے۔Bassel Halawaniنا می ایک ویٹرنے55سیکنڈز میں بغیر کسی نقصان کے مقررہ فاصلہ طے کر تے ہو ئے یہ ریس جیت لی اور پیرس میں ہو نے والے میگا ویٹرز ریس میں شرکت کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔