تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 9:6

آسٹریلین خاتون دنیا کی امیر ترین شخصیت بننے کی راہ پر گامزن

جنگ نیوز -
برسبین…20سال قبل اپنے والد کی قرضوں میں ڈوبی کان کنی کی کمپنی کی باگ ڈور سنبھالنے والی57سالہ آسٹریلوی خاتونGina Rinehartآسٹریلیا کے بعد اب بہت جلد دنیا کی بھی امیر ترین شخصیت بن جائیں گی۔آسٹریلیا کی امیر ترین شخصیت ہونے کا اعزاز رکھنے والی Ginaکان کنی کی کئی کمپنیوں کے مالک ارب پتی شخصLang Hancockکی صاحبزادی ہیں جو کئی معدنیات کے ذخائر کے مالکانہ حقوق رکھتے تھے۔شہرت کی چکا چوند سے دور رہنے والی گینا رائن ہارٹ کے اثاثہ جات صرف ایک سال میں دوگنے ہوکر10اعشاریہ3بلین آسٹریلوی ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔بزنس اور معاشیات کی دنیا سے وابستہ تجزیہ کاروں کا یہ اندازہ ہے کہ اگر گینا اسی رفتار سے چلتی رہیں تو وہ بہت جلد میکسیکو سے تعلق رکھنے والے دنیا کے امیر ترین شخص کارلوس سلم اور مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس کو بھی پیچھے چھوڑ نے میں کامیاب ہوجائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.