تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 9:6

فحاشی کا الزام، اداکارہ نرگس کی50ہزار روپے کی ضمانت منظور

جنگ نیوز -
فیصل آباد …فیصل آباد میں فحاشی کے الزام میں قائم مقدمہ میں اداکارہ نرگس کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ نرگس کے خلاف ایک ہفتہ قبل تھانہ گلبرگ میں فحاشی کے الزام میں مقدمہ قائم کیا گیا تھا جس کے بعد اداکارہ نرگس نے اس مقدمہ میں عدالت سے عبوری ضمانت کرا لی تھی۔ آج اسی مقدمہ کے سلسلہ میں اداکارہ نرگس ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوئیں جہاں عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے پچاس ہزار کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.