29 جون 2011
وقت اشاعت: 9:28
سرفراز شاہ قتل کیس،ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی، ملزمان کاصحت جرم کا انکار
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں رینجرز کے ہاتھوں سرفراز شاہ قتل کیس کے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔ملزمان پر انسداددہشت گردی کی دفعہ سات اورپی پی سی کی دفعہ302کے تحت فرد جرم عائدکردی گئی۔عدالت میں کہا گیا کہ آپ نے شہیدبے نظیربھٹوپارک میں نوجوان کو قتل کرکے خوف و ہراس کی فضا پیدا کی۔تاہم تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔ ملزمان کے وکیل نے عدالت میں واقع کی سی ڈی کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ملزمان پرگزشتہ روز ملزمان پر فرد جرم عائد کی جانی تھی لیکن جج بشیر احمد کھوسو علالت کے باعث عدالت میں نہیں آئے جس پر سماعت آج تک ملتوی کر گئی تھی۔ گزشتہ سماعت میں عدالت نے وکیل کا بندوبست نہ کرنے والے ملزمان کے لئے سرکاری خرچ پر وکیل فراہم کردیا تھا۔ عدالت نے سابق سیشن جج اور عبدالمتین خان کو جوپندرہ سال قبل خود بھی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج رہ چکے ہیں، چار ملزمان کے لیئے سرکاری خرچ پر وکیل مقرریا تھا۔ ملزمان نے 8جون 2011 کوہجرت کالونی کے رہائشی سرفرازشاہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔