تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 10:24

کراچی،شہری حکومت کا70ارب79کروڑروپے کا بجٹ منظور

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی شہری حکومت کا سترارب 79 کروڑ 44 لاکھ 20 ہزار روپے کا بجٹ منظور کرلیا گیا شہری حکومت کا بجٹ ایڈمنسٹریٹر کراچی لالہ فضل الرحمان نے پیش کیا۔سٹی حکومت کے بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لئے 32 ارب 71 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں غیر ترقیاتی اخراجات کے لئے 37 ارب 88 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ فراہمی نکاسی اب کے لئے چھبیس ارب بائیس کروڑ ، تعلیم کے لئے تیرہ ارب 34 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ محکمہ صحت کے لئے پانچ ارب سات کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ٹرانسپورٹ کے لئے 38 کروڑ 43 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں پارکس کے لئے سات کروڑ 70 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں ، ، بڑے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے 14 ارب 70 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ، ترقیاتی مد میں بارہ ارب 57 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ ائندہ سال کی امدنی کا تخمینہ 70 ارب 79 کروڑ روپے طے کیا گیاشہری حکومت کا بجٹ کا حجم سترارب 79 کروڑ 44 لاکھ 20 ہزار روپے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.