تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 10:24

ڈیرہ بگٹی ،پیر کوہ میں گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے تباہ

جنگ نیوز -
ڈیرہ بگٹی …ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں نامعلوم افراد نے کنوئیں سے پلانٹ جانے والی گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی۔لیویز ذرائع کے مطابق پیرکوہ میں نامعلوم افراد نے کنوئین نمبر 26اور 29سیپلانٹ جانیوالی مشترکہ گیس پائپ لائن دھماکہ خیزمواد سیاڑا دی جس سے پائپ لائن کا ایک بڑاحصہ تباہ ہوگیا اورمذکورہ لائن سے پلانٹ کوگیس کی فراہمی بند ہوگئی۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر انتظامیہ اور پی پی ایل حکام موقع پر پہنچ گئے اور دھماکہ سے تباہ ہونے والی گیس پائپ لائن کی مرمت کاکام شروع کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.