29 جون 2011
وقت اشاعت: 10:24
لاہور ،لوہاراں والا کھوہ میں سوئے ہوئے افراد پر تیزاب پھینک دیا گیا
جنگ نیوز -
لاہور …لاہور کے نواحی علاقے لوہاراں والا کھوہ کے قریب نامعلوم افراد نے ایک گھر میں سوئے ہوئے افراد پر تیزاب پھینک دیا جس سے ماں اور اس کے پانچ بچے جھلس گئے۔پولیس کے مطابق لاہور ملتان روڈ پر واقع لوہاراں والا کھوہ کے قریب نسرین بی بی اور اس کے بچے رات کو سو رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ان سب پر تیزاب پھینک دیا۔ واقعے میں نسرین بی بی اس کی تین بیٹیاں، یاسمین، عمارہ ، مقدس اور دو بیٹے، عاطف اور محمد تابش جھلس گئے۔ انہیں لاہور میں جناح اسپتال لایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق یاسمین کی حالت تشویش ناک ہے اور آنکھوں میں تیزاب پڑنے کی وجہ سے اس کی بینائی ختم ہونے کا خطرہ ہے۔