تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 11:30

عامر خان’سرفروش‘اور’انداز اپنا اپنا‘کے سیکوئلز کرنے کے خواہشمند

جنگ نیوز -
ممبئی…بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی اداکارانہ صلاحیتوں سے ہر کوئی بخوبی واقف ہے اسی لیے ان کی ہر فلم کو شائقین کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہوتی ہے۔شائقین اور مداحوں کے بھروسے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اب عامر خان اپنی ماضی کی بلاک بسٹر فلموں "سرفروش"اور"انداز اپنا اپنا"کے سیکوئلز کرنے کے خواہشمندہیں۔ عامر کا ماننا ہے کہ فلموں کے سیکوئل بنانااچھا رجحان ہے لیکن اس میں کہانی کو نیا اور اچھا موڑ دیا جائے یہ بات سب سے اہم ہے۔عامر خان کا کہنا ہے کہ ان کی دو فلمیں سرفروش اور انداز اپنا اپنا کی کہانی ایسی تھی جنہیں سیکوئلز میں آگے بڑھایا جاسکتا ہے اور اگر ان کی کہانی کو آگے اچھے انداز میں بڑھانے کے لیے کوئی جاندار اسکرپٹ سامنے آیا تو وہ ان فلموں کے کردار دوبارہ نبھانا ضرور پسند کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.