تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 11:30

امریکا کا شمسی ائیربیس خالی کرنے کا کہہ دیا، وزیر دفاع احمد مختار

جنگ نیوز -
راولپنڈی…وزیر دفاع احمد مختار نے کہا ہے کہ پاکستان کو مشرقی سرحد پر کوئی خطرہ نہیں ہے ، امریکاکے ساتھ اعتماد میں شدید کمی آئی ہے ، پاکستان نے اسے شمسی ایئر بیس خالی کرنے کا کہہ دیا ہے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفت گو میں وزیر دفاع احمد مختار کا کہنا تھا کہ اتحادی سپورٹ فنڈ کی رقم ابھی تک رکی ہوئی ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت زیادہ قربانیاں دیں اور نقصان اٹھایا، اب وقت آگیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پالیسی کا جائزہ لیا جائے، ایٹمی اثاثے جان سے زیادہ عزیز ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملا عمرکے بارے میں کچھ معلوم نہیں کہ وہ کہاں ہے اگر وہ پاکستان میں تھا بھی تو بھاگ گیا ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.