تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 11:30

دہشت گردی کیخلاف جنگ : اخراجات3.7 ٹریلین ڈالر، ہلاکتیں ڈھائی لاکھ

جنگ نیوز - کراچی…رفیق مانگٹ…امریکا کی عراق ، افغانستان اور پاکستان میں فوجی کارروائی کے اخراجات کم از کم 3.7 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے اور یہ اخراجات 4.4ٹریلین ڈالرتک پہنچ سکتے ہیں۔ اس فوجی کارروائی میں 2لاکھ 58ہزار افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔برطانوی اخبار’دی میل‘ نے براوٴن یونیورسٹی کے واٹسن ادارے کی طرف سے تحقیق کے حوالے سے بتایا کہ ان جنگوں میں 2لاکھ 24ہزار سے2لاکھ58ہزار ہلاکتیں براہ راست جنگی کارروائیوں کی وجہ سے ہوئیں۔ جس میں ایک لاکھ25ہزار عراقی شہری ہلاک ہوئے۔ امریک فوجی جارحیت سے 3لاکھ65ہزار افراد زخمی ہوئے۔برطانوی خبر رساں ادارے’رائٹر‘ کے مطابق امریکی جارحیت میں صدام کی دس ہزارسیکورٹی فورسز کو ہلاک کیا گیا۔بہت سی ہلاکتیں بالواسطہ طور پر پینے کے نا صاف پانی ، صحت اور غذائیت کی ناقص صور ت حال کی وجہ سے ہوئیں۔امریکا نے گیارہ ستمبر2011کے بعد القاعدہ رہنما کے خاتمے کے لیے2.7ٹریلین خرچ کیے۔ان اخراجات میں وہ جنگی منصوبے شامل نہیں جو 2012سے2020تک کیے جائیں گے اس کے علاوہ ایک ٹریلین سود کی ادائیگی اور اخرجات کے بھی ہیں۔قطر کے نشریاتی ادارے’الجزیرہ ‘ کے مطابق 2003سے امریکی جارحیت کے بعد عراق جنگ پر امریکی اخرجات 8سو ارب ڈالر سے تجاوز کر گیے ہیں۔پہلے سال50ارب ڈالر جب کہ 2008میں140ارب ڈالر تک اخراجات جا پہنچے ۔ایرانی نشریاتی ادارے’پریس ٹی وی‘ کے مطابق امریکی فوج عراق اور افغانستان میں ائیر کنڈیشنگ پر 20.2ارب ڈالر سالانہ خرچ کر رہی ہے۔وائٹ ہاوٴس نے 14فروری2011کو آئندہ سال کے لیے فوجی اخراجات671ارب ڈالر کرنے کا اعلان کیا تھا۔2009میں امریکی ملٹری بجٹ کل عالمی اسلحے سے40فی صد زیادہ اور چین کے فوجی اخراجات سے6گنا زیادہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.