29 جون 2011
وقت اشاعت: 11:30
یونان،معاشی پالیسیوں کیخلاف مظاہرہ کرنیوالوں کا پولیس سے تصادم
جنگ نیوز -
ایتھنز…یونان کے دارالحکومت ایتھنزمیں رات بھر ہونیوالے پرتشددمظاہروں اور ہنگاموں کے بعد صورتحال کچھ بہتر ہوئی ہے تاہم آج بچت کے حکومتی بل پر رائے شماری کے خلاف ملک بھر سے لوگوں نے ایک بار پھر جمع ہونا شروع کردیاہے۔یونانی حکومت کی جانب سے مالی بچت کے نئے منصوبے پر ملک بھر میں احتجاج جاری ہے۔مزدور یونیئنز کی جانب سے ہڑتال کی کال کو آج دوسرا روز ہے۔گزشتہ رات ہونے والے ہنگاموں کے بعدایتھنز میں ہر جانب مظاہرین کا نشانہ بننے والی عمارتیں اور سازو سامان نظر آتاہے۔یہاں صبح ہوتے ہی کچرے سے بھری سڑکوں کی صفائی کی گئی۔شہریوں کے احتجاج کی وجہ حکومتی پالیسیاں ہیں۔جنہیں اب مزید ٹیکس کا بوجھ برداشت کرنا ہوگا۔