تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 12:36

رواں سال کھاد کی فروخت میں گیارہ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی

جنگ نیوز -
کراچی...رواں سال جنوری سے مئی کے دوران ملک میں کھاد کی فروخت میں گیارہ فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔نیشنل فرٹیلائزر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے لیکر مئی تک ملک بھر میں یوریا کی مجموعی فروخت بائیس لاکھ ٹن رہی ہے جو گذشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں گیارہ فیصد کم ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق صرف ماہ مئی میں کھاد کی فروخت میں چھ فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے مئی کے دوران ڈیپ کی فروخت میں تیرہ فیصد کی کمی ہوئی ہے اور اس کی مجموعی فروخت دو لاکھ 45لاکھ ٹن رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یوریا کی عدم دستیابی ، درآمدی یوریا کی آمد میں تاخیر یوریا کی فروخت میں کمی کا باعث بنی ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جنوری سے لیکر اب تک یوریا کی قیمت میں پچاس فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا جاچکا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.