29 جون 2011
وقت اشاعت: 11:55
این آئی سی ایل توہین عدالت کیس کی سماعت یکم جولائی تک ملتوی
اے آر وائی - اسلام آباد: سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل توہین عدالت کیس کی سماعت یکم جولائی تک ملتوی کردی ہے ۔ آج سماعت میں عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ ظفر قریشی کو واپس لانے کیلئے کیا کیا جارہا ہے عدالت نے کہا کہ ظفر قریشی کو این آئی سی ایل کیس میں لانے کی سمری کب منظور ہوگی۔
چیف جسٹس نے وزیر اعظم کے پرسنل سیکرٹری خوشنود لاشاری کو کہا کہ ہمیں آپ سے توقعات تھیں آپ نے کیا کیا جس پر وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری خاموش رہے ۔ بابراعوان نےعدالت کو بتایا کہ ظفر قریشی کی سمری کے حوالے سے پیش رفت پر آئندہ سماعت پر عدالت کو آگاہ کروں گا، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اگر آپ نہیں آسکتے نا آئیں خوشنود لاشاری خود آکر جواب دے دیں کیس کی سماعت یکم جولائی تک ملتوی کردی گئی ہے ۔