تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 17:18

گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں 10سے 15فیصد اضافے کی تجویز

جنگ نیوز -
اسلام آباد… وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہاہے کہ کھاد فیکٹریوں کے لئے گیس کی قیمت میں سو فیصد اضافے جبکہ سندھ میں بھی انڈسٹری اورسی این جی اسٹیشن کوگیس کی فراہمی دودن بندرکھنے کی تجاویززیرغورہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں ڈاکٹرعاصم کاکہناتھاکہ سندھ میں گیس فراہمی کی بندش سے متعلق حتمی فیصلہ کل ای سی سی کیاجلاس میں کیاجائیگا۔انہوں نے بتایاکہ گھریلوصارفین کیلئے گیس 10 سے 15 فی صد اور انڈسٹری کے لئے 15 سے 20 فیصدمہنگی کی جائے گی۔یہ فیصلہ سندھ ہائی کورٹ کافیصلہ آنے کے بعدکیاجائیگا۔ڈاکٹرعاصم کاکہناتھاکہ وہ چار آئی پی پیز کو گیس کی فراہمی کے خلاف ہیں ، جن میں سیفائر، ہلمور، سیف پیٹرولیم اور اورینٹ شامل ہیں ،، ان کیساتھ گیس کی فراہمی کا معاہدہ کل ختم ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو یومیہ 200 ملین مکعب فٹ گیس فراہم کی جائے گی۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.