تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 17:3

پاک افغان امن کمیشن کے پہلے اجلاس کا اعلامیہ جاری

اے آر وائی - کابل: پاک افغان امن کمیشن کے پہلے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ دونوں ملکوں نے افغانستان میں امن عمل کی کامیابی کیلئے خصوصی ورکنگ گروپ قائم کرنے کافیصلہ کیا ہے۔



اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، افغانستان میں قیام امن اور نمائندہ حکومت کے قیام سے متعلق اپنی حمایت جاری رکھے گا۔ پاک افغان امن کمیشن کا پہلا اجلاس کابل میں ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر جبکہ افغانستان کی طرف سے نا ئب وزیرخارجہ جاوید لڈن نے کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.