29 جون 2011
وقت اشاعت: 18:2
پشاور ،حیات آباد میں3دن تک اضافی لوڈشیڈنگ کا اعلان
جنگ نیوز -
پشاور … پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں تین دن تک اضافی لوڈ شیڈنگ کا اعلان کیا گیا ہیپیسکو ترجمان کے مطابق 132 کے وی حیات آباد گرڈ کی استعداد بڑھانے کے لیے آج کام شروع کر دیا گیا ہے۔ جس سے حیات آباد فیز ون ، ٹو، سکس اور سیون کے بیشتر علاقوں میں وقفہ وقفہ سے جزوی اور اضافی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔ پیسکو ترجمان کے مطابق مرمت کاکام تین دن تک جاری رہے گا جس کا مقصد عوام کی بجلی سے متعلقہ مشکلات حل کرنا ہے۔ پیسکو نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔