تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 17:49

گیس لوڈمئنجمنٹ پلان جلد تیار کیا جائے، وزیراعظم گیلانی

اے آر وائی - اسلام آباد: وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے پٹرولیم اور قدرتی وسائل کی وزارت کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ دو سال کیلئے گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی طے کی جائے۔



اسلام آباد میں پٹرولیم و قدرتی وسائل کے وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان تیار کرکے اس کا جلد اعلان کرنے کی بھی ہدایت کی۔



وزیر پٹرولیم نے اپنے حالیہ دورہ ایران کے بارے میں وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت ایران نے اپنے حصے کی گیارہ سو کلو میٹر کی گیس پائپ لائن مکمل کرلی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.