تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 17:39

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ،ن لیگ نے تحریک التواء جمع کرادی

اے آر وائی - اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کر نے کے خلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التوا جمع کرا دی ہے۔



تحریک میں کہا گیا ہے کہ اس انتہائی اہم معاملے کو ایوان کی کارروائی روک کر زیر بحث لایا جائے۔ مسلم لیگ ن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی میں حالیہ قیمتوں کے مطابق کم نہ کرنے کے معاملے پر بھی تحریک التواء جمع کرائی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.