29 جون 2011
وقت اشاعت: 18:14
رحیم یار خان ،میتلا مائنز کے آبادگاروں کا محکمہ انہا ر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
جنگ نیوز -
رحیم یار خان …رحیم یار خان کی تحصیل خان پور میتلا مائنز کے ٹیل کے آبادگاروں نے محکمہ انہا ر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے ۔ٹیل کے کاشتکاروں چوہدری امانت علی،الیاس چیمہ اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ میتلا مائنز پر ٹیل کے اور سئیر ملک نوید اور میٹ رمضان نے فی موگہ ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ تک پیسے لیکر موگے تڑوادئیے اور نہروں کو کٹ لگانے اور ٹیوبیں لگانے کے علیحدہ پیسے وصول کررہے ہیں جس کے باعث ٹیل کے آبادگار نہری پانی سے محروم ہیں جس کے باعث گنے ،کپاس اور چاول کی کھڑی فصلیں تباہ ہو رہی ہیں ایکسئین انہار نے اپنے موقف میں بتا یا کہ ہم کوئی حصہ نہیں لیتے اورا ورسئیر کے خلاف فورا سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی