29 جون 2011
وقت اشاعت: 18:14
آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں،بیرسٹر سلطان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے رہ نما بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے کسی سیاسی جماعت کو مسئلہ ہے تو وہ الیکشن کمیشن اور عدلیہ کے پاس جائے،اسلام آبادمیں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔انھوں نے کہا کہ نواز شریف غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے کی بجائے مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے ہمارا ساتھ دیں۔ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے لیے مسلم کانفرنس کے علاوہ مسلم لیگ ن سے بھی بات کر سکتے ہیں۔اس موقع پر یورپی پارلیمنٹ کے رکن سجاد کریم نے کہا کہ یورپی ممالک مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گے۔