29 جون 2011
وقت اشاعت: 18:14
اسپیشل اولمپکس،پاکستان کے بلاول اسلم اور ثناء جاوید نے طلائی تمغہ جیت لیا
جنگ نیوز -
ایتھنز…اسپیشل اولمپکس میں پاکستان کی سائیکلسٹ ثناء جاوید نے گولڈ میڈل جیت لیا، اس سے پہلے بلاول اسلم نے بھی سائیکلنگ میں گولڈمیڈل جیتا ہے۔اس طرح ایونٹ میں پاکستان دو طلائی تمغہ جیت چکاہے۔ایتھنز میں جاری ایونٹ میں پاکستان کی سائیکلسٹ ثناء جاوید نے پانچ کلومیٹر ٹائم ٹرائل میں گولڈ میڈل جیتا،اس کیٹگری میں پاکستان کی فجر ظہیرچھٹے نمبرپر رہیں۔ثناء جاوید ایک کلومیٹر ٹائم ٹرائل میں کانسی کا تمغہ بھی جیت چکی ہیں۔