29 جون 2011
وقت اشاعت: 18:26
وفاق میں ایک ٹولہ وزارتوں کی منتقلی کے خلاف ہے، شہبازشریف
جنگ نیوز -
لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہناہے کہ علی بابا چالیس چوروں کا ایک ٹولہ وفاق سے وزارتوں کی صوبوں کو منتقلی کے خلاف ہے لیکن ہم کسی کو صوبوں کے حقوق پر شب خون نہیں مارنے دیں گے،پنجاب سول سیکریٹریٹ میں کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعظم اور رضا ربانی وزارتوں کی منتقلی کے حوالے مثبت سوچ رکھتے ہیں، لیکن کچھ لوگ صوبوں کو دی گئی وزارتوں کی منتقلی میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ وفاق میں موجود ایک ٹولہ ایمپلائیز اولڈ ایج بینفٹ فنڈز کے 70سے80 ارب روپے پر نظر رکھے ہوئے ہے، جس پر کسی کو ڈاکہ نہیں مارنے دیں گے،انہوں نے سول سیکریٹریٹ میں یلو کیب ا سکیم کے تین ماڈلز کابھی جائزہ لیا اورخود گاڑی چلا کران کا کا معائنہ کیا ،انہیں ٹیکسی اسکیم کے لئے پیلی، سبز اور کالے رنگوں کی گاڑیاں دکھائی گئیں۔