29 جون 2011
وقت اشاعت: 18:26
کشمیر الیکشن ، پی پی ڈیلس کے چیئر مین اور کو چیئر مین کو مبارکباد کے مراسلے
جنگ نیوز -
ڈیلس…راجہ زاہد اختر خانزادہ/نمائندہ خصوصی…آزاد کشمیر کے الیکشن میں کامیابی پرپیپلز پارٹی ڈیلس امریکا نے خوشی کا اظہار کرتے ہو ئے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی وفاق کی اصل زنجیر ہے جس نے کشمیر کے حالیہ الیکشن میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے لیکن مسترد شدہ نام نہاد راہنما دھاندلی کا بھونڈا الزام لگاکر اپنی رہی سہی ساکھ کو خراب کر رہے ہیں ۔پیپلز پارٹی ڈیلس کے عہدیداران جس میں صدر راجہ زاہد اختر خانزادہ،سینئر نائب صدر سید فیاض حسن،نائب صدر سید شاہد جتوئی،جنرل سیکریٹری مکرم خان ،سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر غلام نبی کلوڑ کی جانب سے پاکستان پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری،شریک چیئر مین آصف علی زرداری کو ایک مراسلہ کے ذریعے مبارک با دپیش کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پاکستان کی ایک مقبول اور عوامی پارٹی ہے جو ملک کے کونے کونے میں موجود ہے اور وفاق کی اصل زنجیر ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ تاریخی کامیابی پر بھی روایتی جماعتیں اور عوام کے مسترد کردہ نا م نہاد لیڈر دھاندلی کا جھوٹا الزام لگاکربھونڈی سیاست کو پر وان چڑھانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔پی پی راہنماؤں نے اس امر پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ ن لیگ پولنگ کے دوران غنڈہ گر دی دھونس اور دھمکی سے بھی اپنی شکست کے داغ کو نہیں چھپا سکی اور عام انتخابات میں اپنی شکست کے خوف میں مبتلا ہے۔علاوہ ازیں پیپلز پارٹی ڈیلس کے صدر راجہ زاہد اختر خانزادہ نے امریکا میں مقیم کشمیری راہنما راجہ مظفر کشمیری سے ملاقات کی اور انتخابات میں ان کے بھائی کی دو نشستوں سے کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔