تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 18:26

اوگرا کا نوٹس،ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کی ہدایت

جنگ نیوز -
اسلام آباد… ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے پراوگرا نے پچاس مارکیٹنگ کمپنیوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اضافہ فوری طورپرواپس لینے کی ہدایت کی ہے۔قائم مقام چیئرمین اوگرا منصور مظفر علی نے جیو نیوز کوبتایاہے کہ یہ کارروائی ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کی شکایت پر کی گئی ہے۔ منصورمظفرکاکہناہے کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیاں کم قیمت پر ایل پی جی خرید کر بھاری منافع کما رہی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.